رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے اہلخانہ
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کو آنسوؤں کے ساتھ نہیں بلکہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے لیجنڈری اور اداکار رشی کپور کی موت پر بیان دیتے ہوئے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رشی کپور اپنے آخری لمحات میں بھی خوش تھے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اس لیے ہم بھی رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں بلکہ مُسکراہٹ کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھیں گے
Message from #RishiKapoor’s family… pic.twitter.com/mAmTMqynqd
— taran adarsh (@taran_adarsh) April 30, 2020
رشی کپور کے اہلخانہ نے ان کی موت کی خبر مداحوں سے شیئر کرنے کے لیے ایک بیان بھی جاری کیا ہمارے پیارے رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا
رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے رشی کپور کی فیملی کا کہنا تھا کہ ان دو سال کے دوران خاندان، دوست، فلمیں اور کھانا رشی کپور کی توجہ کا مرکز تھا اور ان سے ہر ملنے والا یہی کہتا تھا کہ رشی کپور نے کیسے اپنی بیماری سے جنگ کی
لیجنڈری اداکار کے اہلخانہ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوتے تھے کہ دنیا بھر میں موجود ان کے لا تعداد مداح ان سے بےحد محبت کرتے ہیں اور ان کے مداحوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ رشی کپور کو دکھی ہوکر نہیں بلکہ خوش ہوکر یاد کرنا ہے
بھارتی اداکار کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے اور عالمی وبا کے پیش نظر ہجوم پر پابندی ہے لہذا ہماری رشی کپور کے مداحوں، خیر سگالیوں اور دوستوں سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اورکورونا وبا سے بچاؤ سے پیچ نظر کئے جانے والے حکومتی اقدامات کا احترام کریں
واضح رہے کہ رشی کپور کے سوگواران میں ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں
خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی
بعدازاں جنوری 2019 میں ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا تھا تاہم ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں
رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی