سابق مسیحی روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے

0
45

سابق مسیحی روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا سابق پوپ بینیڈکٹ اپنی ویٹیکن رہائش گاہ میں 95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری سال ویٹیکن میں قائم خانقاہ میں گزارے اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ اکثر ان سے ملنے وہاں جاتے تھے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ کا انتقال کی آج صبح ہوا تھا جبکہ ان آخری رسومات سے متعلق اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے عوام سے سابق روحانی پیشوا، پاپائے روم بینیڈکٹ کی سخت علالت کے باعث اُن کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی ۔ جبکہ پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ایک عوامی اجتماع سے اطالوی زبان میں خطاب کیا۔ خطاب کے آخر میں پوپ فرانسس نے سابق پوپ بینیڈکٹ کی صحت سے متعلق زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے عوام سے اِن کی صحت کے لیے دعا کرنے کو کہا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
پوپ فرانسس کا اطالوی زبان میں تقریر کے دوران کہنا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوپ ایمریطس بینیڈکٹ کے لیے خصوصی دعا کریں، آئیں ہم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ بہت علیل ہیں، ہم خدا سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ 95 سالہ رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ 2013ء میں پاپائے رومن کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ سابق پاپ بینیڈکٹ ویٹی کن کی قریباً 600 سالہ تاریخ میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں، وہ اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سے ویٹی کن ہی میں قیام پذیر ہیں۔

Leave a reply