روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔
روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔ خیال رہے چند دن قبل پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روسی خام تیل کی امپورٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے کی خوشخبری دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ وزیر مملکت مصدق ملک نے چند روز قبل کہا تھا کہ بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔پاکستان میں توانائی کے شعبے کا زیادہ تر دار و مدار درآمد ہو کر آنے والے ایندھن پر ہے جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں ابھی تک کافی زیادہ تصور کی جا رہی ہیں۔
جبکہ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے روسی خام تیل بردار جہاز کے کراچی بندرگاہ پہنچنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے گا، آج ایک انقلابی دن ہے۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھاکہ خوشحالی، اقتصادی ترقی اور انرجی سکیورٹی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کیلئے روسی تیل کا پہلا کارگو اور نئے پاک روس تعلقات کا آغاز ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھاکہ ان تمام لوگوں کوسراہتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔