سینیٹر سعدیہ عباسی اپنی ہی جماعت کی وزیر مملکت برائے خزانہ پر برس پڑیں

0
39

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بینکوں کیجانب سے اضافی پیسے وصول کرنے سے تاجروں نے دبئی سے رقم ادا کی،مال چائنا سے منگوایا جا رہا ہے جبکہ رقم دبئی اکاؤنٹس سے بھیجی جا رہی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا اثر انٹر بینک پر بھی پڑتا ہے،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 80 فیصد ایل سیز کو بروقت کھولا جا رہا ہے، شوکت ترین نے کہا کہ بینکوں کے منافع میں 100 فیصد تک اضافی ریکارڈ کیا گیا، ڈپٹی گورنر نے کہا کہ ایل سیز کو بروقت کھولا جا رہا ہے اور کوئی تاجر ڈیفالٹ کو نہیں پہنچا،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ریاستی ملکیتی اداروں کی فروخت کا بل پر بحث ہوئی ،سینیٹر سعدیہ عباسی اپنی ہی جماعت کی وزیر مملکت برائے خزانہ پر برس پڑیں اور کہا کہ آپ نے پچھلی حکومت کا ہی کام کرنا ہے تو ہمیں آنے کی کیا ضرورت تھی؟آپ ہر اجلاس میں اس بل پر بات کرتی ہیں جس سے ہماری توہین ہوتی ہے، کیا آپ نے حکومت میں آ کر کوئی اصلاحات کیں اور گورننس بہتر کی؟ 30ہزار تنخواہ والے شہری کا 17 ہزار بل آ رہا ہے،ہم آئی ایم ایف کا ہر حکم نہیں مان سکتے،آپ پچھلی حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، کیا آپ نے اپنے ماتحت اداروں کو درست کیا؟ اس بل پر بحث نہیں ہونی چاہیے، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بل پر بحث کے حامی نکلے، پی ٹی آئی کے دیگر سنیٹیرز نے بل کو زیر غور لانے کی مخالفت کر دی،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ مارچ 2021 میں بل پیش کیا گیا تھا،شوکت ترین نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا بل کو بعد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی میں لایا گیا،اب آپ بل پر بات نہیں کر رہے،کمیٹی نے ریاستی ملکیتی اداروں کی گورننس اینڈ آپریشن ترمیمی بل کثرت رائے سے مسترد کردیا،

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

Leave a reply