سب اچھا کی رپورٹ نہیں چلے گی،آئی جی پنجاب کا نیا حکمنامہ جاری

0
92

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی

راؤ سردار علی خان نے آر پی اوز کانفرنس میں فیلڈ افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،آئی جی پنجاب نے افسران کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ماہانہ اہداف مقرر کر دیئے،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں، رویوں کی تبدیلی سے ہی پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہیں، سائلین سے براہ راست رابطے میں آئیں، تھانوں میں ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ یقینی بنائیں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپشن کسی بھی لیول پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ نکمے اور سست اہلکاروں کی تربیت کریں تاکہ انہیں کام کرنے کی عادت پڑے۔ سموگ کے خاتمہ کے لیے تمام محکموں سے مل کر کاروائیاں کریں، قانون کی عملداری میں پولیس کا مرکزی کردار ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اگر کسی ضلع میں ٹارچر سیل، ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا واقعہ اور قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے گئے تو سپروائزری افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور فروخت پر کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے، مقدمے کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی، افسران اپنے اپنے ریجن کی کارکردگی کے زمہ دار ہوں گے فسران کو جزا اور سزا کے عمل کو اپنانے اور سنگین جرائم میں ملوث عادی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت بھی کی گئی

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سب اچھا کی رپورٹ نہیں چلے گی، جرائم کی شرح کنٹرول نہ کرنے والے افسران کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو اہلکاروں اور دیگر عملے کی ویلفیئر کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور دستاویزات کے اجراء میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ تمام آر پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے بریفنگز پیش کیں۔

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

وکالت کے دفتر کی آڑ میں جوا خانہ ،پولیس کا دبنگ ایکشن

سکول میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا استاد گرفتار

تیرہ سالہ لڑکے سے دوبارہ زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

Leave a reply