بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

0
55

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معورف گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا –

باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معورف گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا متنازع گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا – بلال سعید کا قبول گانا پنجابی زبان میں ہے اور اسے پنجاب میں ہی فلمایا گیا ہے جبکہ 3 منٹ 59 سیکنڈ کے جاری کیے گئے گانے میں مسجد وزیر خان کا کوئی بھی منظر نہیں ہے لیکن گانے میں دیگر تاریخی عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔

قبول گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کر لی ہے اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کو 5 گھنٹے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے اور صرف ان چند گھنٹوں میں اسے سوا 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-

قبول کی شاعری بھی بلال سعید نے ہی لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی خود انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔قبول کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا ہےاس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔

یا د رہے کہ سوشل میڈیا پر بلال سعید اور صبا قمر کے خلاف تب ہنگامہ شروع ہوا تھا جب رواں ماہ 8 اگست کو سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے گانے کی میوزک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے نئے گانے قبول کی شوٹنگ کے لیے تاریخی مسجد وزیرخان میں موجود تھے ۔

صبا قمر اور بلال سعید کیاس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی تھی-اور یقین دہانی کرئی تھی کہ مذکورہ حصہ ویڈیو سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا-

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

Leave a reply