سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو این آر او دینے کی کوشش کا پارلیمنٹ میں الزام

0
65
parliment

سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو این آر او دینے کی کوشش کا پارلیمنٹ میں الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے

سینیٹ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری آرڈیننس سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس دیا گیا،سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک آرڈیننس متروک ہو چکا ہے،آرڈیننس لیپس کرنے دیا کیونکہ حکومت سی پیک کو پس پشت ڈالنا چاہتی ہے ،اتنا اہم آرڈیننس جان بوجھ کر لیپس کرنے دیا گیا، کسی قانون کے بغیر سی پیک اتھارٹی کام کر رہی ہے،سی پیک فنڈ کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے؟ اگر سی پیک اتھارٹی اسے استعمال کر رہی ہے تو یہ غیر قانونی ہے،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا کوئی قانون موجود نہیں ہے ،اب حکومت نیا بل لائی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی اورممبران کو استثنادینےجا رہے ہیں ،

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک کو کوئی ڈی ریل نہیں کر سکتا،جس پر رضا ربانی نے کہا کہ کیا یہ سابق چیئرمین اتھارٹی کو این آر او دینے کی کوشش ہے ،کیا سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو واپس لاکر استثنا دینا ہے سابق چیئرمین اتھارٹی پر بہت سنگین الزامات لگے ہیں

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا اعلان،جدید سسٹم لگایا جائے گا

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ، کوئی ادارہ نہیں چھوڑا گیا ،سی پیک اتھارٹی پورے زور و شور سے کام کر رہی ہے سی پیک کو مزید مستحکم بنانےکیلیے ہم نے سی پیک اتھارٹی بنائی سی پیک اتھارٹی کے منصوبے بہترین انداز سے چل رہے ہیں ،سی پیک اتھارٹی کا بل آج قومی اسمبلی میں آئے گا ،دیکھوں گا کہ یہ اس بل کو منظور کرتے ہیں یا مسترد کرتے ہیں ،سی پیک کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ،وہ ہرگز نہیں روکے ہیں،گزشتہ حکومت نے سی پیک کو ذاتی سمجھا تھا سی پیک کے بڑے دشمن ہیں ، ہمیں انکے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے ہم سی پیک منصوبے کو آگے لےکر جائیں گے،

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیر نے خود مانا ہے کہ سی پیک آرڈیننس لیپس ہو گیا ہے،ابھی سی پیک کا کوئی قانون نہیں ہے ،قانون ختم ہو گیا تو اتھارٹی کیسے فنکشن کر رہی ہے، وزیر کہتے ہیں کہ میں چین کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہوں ،نئے سی پیک اتھارٹی بل میں چیئرمین کو استثنا امتیازی ہے،

سی پیک اتھارٹی اور عاصم باجوہ کے بارے میں ایاز صادق نے سب بتا دیا

Leave a reply