سابق وزیراعلیٰ کی حالت تشویشناک، ڈاکٹر گانے سنا کر کر رہے ہیں علاج

0
119

سابق وزیراعلیٰ کی حالت تشویشناک، ڈاکٹر گانے سنا کر کر رہے ہیں علاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کی حالت تشویشناک ہے جس پر ڈاکٹر علاج کے لئے انہیں پسندیدہ گانے سنا رہے ہیں

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور جنتا کانگریس کے سربراہ اجیت جوگی کی حالت دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے تشویشناک ہے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کا دماغ اس وقت تقریباً غیرفعال ہے جس کو پھر سے فعال کرنے کے لئے ڈاکٹر آڈیو تھیراپی کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس تھیراپی کے تحت سابق وزیراعلیٰ کو ان کے پسندیدہ گانوں کو ان کے کان میں ایئر فون لگا کر سنایا جا رہا ہے۔

نارائن اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سنیل کھیمکا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ جوگی کا علاج میڈیکل پروٹوکول کے تحت جاری ہے۔ ان کے دماغ کی سرگرمیاں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کل سے انہیں آڈیو تھیراپی دی جارہی ہے جس کے تحت ان کے پسندیدہ گانوں کو ایئرفون کے ذریعہ ان کے کان میں لگاکر سنایا جارہا ہے۔

ڈاکٹرزکا کہنا تھا اس طریقے سے کوشش کی جا رہی ہے کہ ا ن کے دماغ کو نیچرل عمل کے تحت فعال کیا جائے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کی حالت مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ جوگی گزشتہ ہفتے 9 مئی کو اپنی رہائش گاہ کے احاطہ میں وہیل چیر پر ٹہلتے وقت گنگا املی کھا رہے تھے۔ اس کا بیج سانس کی نلی میں پہنچ گیا تھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے، اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اور انہیں علاج کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا.

بھارت میں کرونا کا عروج کونسے مہینے میں ہو گا؟ ماہرین کی پیشنگوئی سے مودی سرکار پریشان

Leave a reply