سابق وزیراعظم کو جرمانہ
سابق وزیراعظم کو جرمانہ
این اے 133 ضمنی انتخاب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے راجہ پرویز اشرف کو 49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کردیا
مانیٹرنگ افسر نے تین روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ،راجہ پرویز اشرف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ، الیکشن کمیشن حلقے میں ہونے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کر رہا ہے
قبل ازیںالیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے، ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو کی رپورٹ کل جمع کروائی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی خریداری سچ ثابت ہونے پرالیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی بھی ہو سکتا ہے اگر معاملہ زیر التوا رہا اور الیکشن کے بعد ثابت ہوا تو امیدوار کو نااہل قرار دیا جا جاسکتا ہے
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خرید وفروخت ثابت ہونے پر معاملہ الیکشن کمشن اسلام آباد کو بھیجا جائے گا متعلقہ محکموں کی رپورٹس میں ووٹوں کی خرید و فروخت ثابت ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
مسلم لیگ ن کے کارکن محمد عارف کی جانب سے الیکشن کمشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرائی گئی تھی، شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے مبینہ ویڈیو ثبوت بھی جمع کرائے گئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے این اے 133 میں دو دو ہزار روپے میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلم گل کی طرف سے این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر واقع پیکو روڈ اور مادر ملت روڈ پر فیصل میر کے ڈیرے ووٹ خریداری کے بڑے مراکز ہیں جہاں ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حلف لے کر فی کس 2 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں الیکشن کمشن ووٹوں کی خریداری کے لئے رشوت اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کا پابند ہے اسلم گل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسلم گل کو نااہل قرار دیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پی پی امیدوار نے دو دو ہزار میں ووٹ خریدے پیپلز پارٹی والے جعلی ویڈیوز بنا کر ہمارے خلاف مہم چلانے کی کو شش کر رہے ہیں 2018 ء کے الیکشن میں پی پی امیدوار کو اس حلقہ میں ن لیگ کے 80 ہزار ووٹوں کے مقابلے میں دسواں حصہ بھی نہیں ملا تھا پارٹی نے کسی کو نہیں کہا کہ کسی کو پیسے دیں یہ ہتھکنڈے الیکشن خراب کرنے کے لیے ہیں
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) کی ویڈیوز سامنے آنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے ہر دور میں انسانوں کی منڈیاں لگائی ہیں، عوام کااربوں لوٹ کر ان کی دو ،دو ہزار روپے قیمت لگائی جارہی ہے دونوں جماعتوں کی خرید و فروخت کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ضمنی انتخاب متنازعہ ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کو اپنی رٹ ثابت کرنا ہو گی ، جوپیسوں کا لین دین کر رہے ہیں صرف انہیں سزائیں دینے او رجرمانے کرنے کی بجائے جو ان کے سرغنہ ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے ، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدواروں کو نا اہل دیا جائے ۔ انتخابی عمل اس وقت تک شفاف نہیں ہو سکتا جب تک ووٹرلسٹوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیاں دورنہیں ہوتیں ۔ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 133میں ضمنی انتخاب کے لئے از سر نو شیڈول کا اعلان کرے۔
گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا
نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
مریم نواز پرسوال اس لیے نہیں اٹھتا کیونکہ…قمر زمان کائرہ بھی بول پڑے