سب کا شکریہ،سوائے بھارت کے، اسرائیل کی حمایت کون کون سا ملک کر رہا ہے؟ اسرائیلی وزیراعظم نے بتا دیا
سب کا شکریہ،سوائے بھارت کے، اسرائیل کی حمایت کون کون سا ملک کر رہا ہے؟ اسرائیلی وزیراعظم نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
اسرائیلی فون نے مزید 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں 58 بچے اور 34 خواتین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کاروائیاں بھی جاری ہیں صہیونی جنرل نے تسلیم کیا حماس کے حالیہ حملے تاریخ کے شدید ترین ہیں، پیر سے اب تک اسرائیل پر 3 ہزار میزائل داغے جا چکے ہیں۔ راکٹ داغنے کی شرح 2006 میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں اور 2019 کی لڑائی سے بھی زیادہ ہے
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے 25 ممالک کا شکریہ ادا کیا تا ہم اس میں پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کا نام شامل نہیں کیا جس پر بھارت میں شور مچا ہوا ہے، بھارتی صارفین کی جانب سے ٹویٹر پر انڈیا ود اسرائیل کے ٹرینڈ چلائے گئے تھے تا ہم اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے بھارت کا شکریہ ادا نہ کرنے پر بھارتی سیخ پا ہو گئے،
بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی سپورٹ کر رہے ہیں مگر اسرائیل سپورٹ نہیں کر رہا اسکے باوجود بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما مسلسل اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کے اقدامات کا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں۔
🇺🇸🇦🇱🇦🇺🇦🇹🇧🇦🇧🇷🇧🇬🇨🇦🇨🇴🇨🇾🇨🇿🇬🇪🇩🇪🇬🇹🇭🇳🇭🇺🇮🇹🇱🇹🇲🇩🇳🇱🇲🇰🇵🇾🇸🇮🇺🇦🇺🇾
Thank you for resolutely standing with 🇮🇱 and supporting our right to self defense against terrorist attacks.— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) May 15, 2021
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی جانے والی اپنی ٹویٹ میں 25 ممالک کے پرچم لگائے تھے جس میں امریکہ، البانیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کینیڈا، کولمبیا، قبرص، جارجیا، جرمنی، ہنگری، اٹلی، سلووینیا اور یوکرین شامل ہیں،اسرائیلی وزیراعظم نے ساتھ پیغام میں لکھا تھا کہ آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے حقِ دفاع کی حمایت کی اور اسرائیل کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہوئے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ جناب آپ نے میرے ملک کا جھنڈا نہیں لگایا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اور ہمارے ملک آپ کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ہمارا ملک اسرائیل ہے ایک اور مادر وطن سمجھتا ہے ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ تھے اور رہیں گے
https://twitter.com/jaimaiyaki7/status/1393903944183672837
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کا ترنگا کہاں ہے
Where is my country flag🇮🇳
It's okay we love Israel we #IndiaStandWithIsrael pic.twitter.com/ejWf1Cltgb— Nsg (@moonsangteee) May 16, 2021
فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ
فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد
فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا
فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟
فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج
فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟
اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع