افسوس بڑھاپےکی عمرمیں شریفوں نےبشیرمیمن کوجھوٹ پرلگادیا:شہزاداکبرنے اصلیت بتادی

0
43

اسلام آباد :افسوس بڑھاپےکی عمرمیں شریفوں نےبشیرمیمن کوجھوٹ پرلگادیا:شہزاداکبرنے اصلیت بتادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن کے الزامات پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کی شاہ زیب شو میں جھوٹ پر مبنی گفتگو دیکھی، بشیرمیمن کو قاضی فائزکےمعاملے پروزیراعظم یا مجھ سےملاقات کےلیے کبھی نہیں بلایا گیا، بشیرمیمن اور وزیر قانون کے درمیان بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

شہزاد اکبرنے کہا کہ یہ کیساغلط آدمی ہے کہ جو بار بار ایسے بیانات دے رہا ہے ، شہزاد اکبرنے کہا کہ بڑے افسوس ہوتا ہےکہ بڑھاپے کی عمر میں شریفوں نے اپنی خاطراس سے جھوٹ بلوانے شروع کردیئے ہیں‌

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کو کبھی بھی کسی انفرادی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو صرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کے بہتان پر قانونی کارروائی کےلیےوکلا کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، بشیر میمن کو کبھی بھی کسی مخصوص فرد کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا

Leave a reply