وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت کے نام پیغام جاری کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مملکت کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سےخادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمد بن سلمان اورسعودی عرب کے برادرعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ہماری دعا ہے کہ دور اندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا انکا یہ سفر پیہم جاری رہے۔
مملکت کے91ویں قومی دن کےموقع پر میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سےخادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کےبرادرعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ہماری دعاہےکہ دوراندیش قیادت کےزیرِسایہ ترقی کاانکایہ سفرپیہم جاری رہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود،ولی عہد محمد بن سلمان اورشاہی خاندان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب کو پاکستان کے عوام اپنادوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ہر آزمائش کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور مدد کی ہے۔
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی
بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش
عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات
جوبائیڈن بھی ٹرمپ کے نقش قدم پر،سعودی عرب کے ساتھ بڑا دفاعی معاہدہ








