سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب ہے جو کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔
باغی ٹی وی : انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوگیا ہے –
بارشوں اورسیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا،یونیسیف
کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج سے 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب جا رہا ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہےسکھر اورکوٹری بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر سکھربیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بند رہیں گی۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق
دوسری جانب مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج بوندا باندی متوقع ہے میٹرلوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں 9 ستمبر تک گہرا ڈپریشن بن سکتا ہے جو 12 ستمبر تک بھارتی ریاست راجستھان پر اثر انداز ہو سکتا ہےسسٹم کے زیر اثر مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہوں گی جس سے تھرپارکر ، ننگرپارکر اور اطراف میں 13 سے 15 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔
منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔








