سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا شکوہ

0
94

ممبئی: معروف فلم ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ’بجرنگی بھائی جان‘ کے سیکوئل کے اعلان کی ہدایت کار کبیر خان نے تردید کر دی ہے کبیر خان کا کہنا ہے کہ اداکار نے جذبات میں آکر سیکوئل کا اعلان کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے لیے اسکرپٹ لکھنا باقی ہے۔

سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ کہلانے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا ردعمل

کبیر خان نے کہا کہ ’پون پترا بھائی جان‘ کو یقیناً لکھا جا رہا ہوگا لیکن سلمان خان نے جذبات میں آکر اعلان کر دیا، میں نے تو اب تک اس کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا مجھے یقین ہے کہ سر وجیندر کچھ دلچسپ لکھیں گے، سیکوئل بننے کے خیال نے مجھے کبھی پُر جوش نہیں کیا، میں اپنی سپر ہٹ فلموں کا کبھی سیکوئل بنانے کے بارے میں نہیں سوچوں گا، اگر مجھے کوئی بھی بہترین کہانی ملی تو میں اس بارے میں ضرور سوچوں گا ساتھ ہی شکوہ کیا کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔

سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران فلم ہدایتکار کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے، بجرنگی بھائی جان 2 پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترہ نےاپنا ایوارڈ سلمان خان کےنام کردیا بجرنگی بھائی جان میں غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار عمدگی سے ادا کرنے پراداکارہ ہرشالی ملہوترہ کو بھارت رتن ڈاکٹرامبیدکرایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔

بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پرایوارڈ کے ساتھ تصویرشئیرکرتے ہوئےاپنا ایوارڈ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان کےنام کردیاانہوں نےفلم کےڈائریکٹرکبیر خان سمیت فلم کی ٹیم کے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہرشالی ملہوترہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لئے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں منی کے کردار کے لئے چانس دیا تھا 2015 میں ریلیزہوئی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترہ نے قوت گویائی سے محروم پاکستانی بچی کا کردار عمدگی سے ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی بجرنگی بھائی جان کوپاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کا مرکزی کردارادا کیا تھا اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، نواز الدین صدیقی بھی تھے۔

بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

Leave a reply