سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی
بہترین اقتصادی ٹیم، بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بحرانوں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں، زبیر موتی والا
وزیراعظم شہباز شریف کا سائٹ ایریاکی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،عبدالرشید،صدر سائٹ ایسوسی ایشن

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر عبدالرشید، سینئر نائب صدر سعود محمود، نائب صدر محمد کامران عربی، سائٹ کے رہنماؤں جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، یونس ایم بشیر، جنید ماکڈا، عبدالہادی اور سینئر ممبران نے میاں محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میاں شہباز شریف وسیع تجربے کے حامل ایک منجھے ہوئے سینئر سیاستدان ہیں اور ملکی معیشت اور صنعت کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو معاشی بحرانوں سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سائٹ کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم بہترین اقتصادی ٹیم اور بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بحرانوں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ کی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کا خیرمقدم کیا جس میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائٹ صنعتی ایریا کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم سائٹ ایریا کی سڑکوں کی جلدازجلد تعمیرکا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو دوبارہ سی پیک میں شامل کرانے کا بھی خیرمقدم کیا اورسائٹ ایریا سے ٹاور تک گرین بس چلانے کی بھی درخواست کی تاکہ ورکرزکو سائٹ ایریا تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

زبیر موتی والا ودیگر رہنماؤں نے کراچی کی صنعتوں کو درپیش اہم مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زائد نرخوں اور گیس، پانی کے بحران نے صنعتی پیداواری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے باالخصوص پچھلی حکومت کی جانب سے مہنگے نرخ پر بھی موسم سرما کے دوران صنعتوں کو گیس فراہم نہ کرنے سے مقامی صنعتوں سمیت برآمدی صنعتوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کاکہا کہ حکومت اگربزنس کمیونٹی اور صنعتوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ پاکستان پیداواری صلاحیتوں سے مالا مال ہے لہٰذا صنعتوں کے لیے مشکلات کے بجائے آسانیاں پید اکی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں۔

سائٹ کے رہنماؤں نے ملک کی دیرپا ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کاروباری لاگت میں کمی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ بلاناغہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے، طلب کے مطابق پانی کی سپلائی اورکم نرخوں میں بجلی کی فراہمی پر زور ددیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی بھی صنعتکاری کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس سے سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

عبدالرشید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علم میں ہے کہ کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری تمام تر مشکلات کے باوجود قومی خزانے میں 65 فیصد سے زائد ریونیو اور صوبائی خزانے میں 95 فیصد سے زائد ریونیو جمع کراتے ہیں جبکہ کراچی کا ملک کی مجموعی برآمدات میں شیئر 54 فیصد سے زائد ہے لہٰذا کراچی پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اس کا جائز حق دیا جائے جس سے تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کے ملک کی مجموعی معیشت پر شاندار اثرات مرتب ہوں گے اور ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر

Shares: