سانحہ دادو، بچے مر گئے،گھر جل گئے،سیاستدان آپس میں الجھے ہوئے،بے حسی کی حد ہو گئی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں آتش زدگی کے سانحے پر بریفنگ دی ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ دادو کے دو دیہاتوں میں آتش زدگی سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا سانحہ دل دہلادینے والا ہے، مال مویشی اور املاک جل کر خاکستر ہوگئے، متاثرین کو غم کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری کوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ازخود موقع پر پہنچ کر متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کہتے ہیں کہ یہ جان کر دل دہلا دینے والا ہے کہ سندھ کے ضلع دادو میں آگ لگنے سے 9 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ گھنٹوں کوئی مدد کیوں نہیں آئی؟ یہ مین اسٹریم میڈیا پر کیوں نہیں ہے؟ یہ وزارتوں پر لڑائی سے زیادہ اہم کیوں نہیں؟ اپنے سیاسی جھگڑوں میں ہم بھول چکے ہیں کہ اصل میں سب سے اہم چیز کیا ہے ?
یہ جان کر دل دہلا دینے والا ہے کہ سندھ کے ضلع دادو میں آگ لگنے سے 9 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ گھنٹوں کوئی مدد کیوں نہیں آئی؟ یہ مین اسٹریم میڈیا پر کیوں نہیں ہے؟ یہ وزارتوں پر لڑائی سے زیادہ اہم کیوں نہیں؟ اپنے سیاسی جھگڑوں میں ہم بھول چکے ہیں کہ اصل میں سب سے اہم چیز کیا ہے ?
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 20, 2022
ممتاز قانوندان مصطفیٰ لقمان بھی سانحہ دادو پر خاموش نہ رہ سکے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مصطفیٰ لقمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ضلع دادو کے دو دیہاتوں میں آتشزدگی کے بارے میں سن کردل دہل گیا،140 سے زائد گھر جل گئے، 9 معصوم بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہم بحیثیت قوم بے حسی کا شکار ہو چکے ہیں،کتنے افسوس کی بات ہے، انسانی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن کسی کو پرواہ نہیں سب سیاسی جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں،
Absolutely heartbreaking to hear about the Fire in the two villages in Dadu District of Sindh.More than 140 houses burnt,9 innocent children lost their https://t.co/1cpuimEW42 is even more tragic to see that as a nation we have become desensitised towardsthe loss of human life1/2
— Mustafa Lucman (@MustafaLucman) April 20, 2022
پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میہڑ کے راستے میں ہوں اور میہڑ پہنچ کر بدقسمت آگ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا جائزہ لوں گا ۔ ہم متاثرین کی ہر طرح سے مدد کریں گے اور اس سلسلے میں اقدامات آگ لگنے کے کچھ گھنٹوں بعد سے ہی شروع ہوچکے ہیں ۔ سندھ حکومت کسی متاثر کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
قبل ازیں وزيراعظم شہبازشریف نے 6 بچوں سمیت 9ا فراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے متاثرین کی مالی امداد کيلئے بات کروں گا متاثرین کی امداد کيلئے وفاقی حکومت اقدامات کرے گی۔ انہوں نے این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام کو بحالی میں بھرپور مدد کی ہدایت بھی کی
سندھ میں حکام کے مطابق میہڑ کی فائر بریگیڈ کی گاڑی خراب تھی جبکہ دادو اور اڑکانہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فعال ہونے کے باوجود نہ پہنچ سکیں 11 گھنٹے آگ پھیلتی رہی مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے- آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے








