سپریم کورٹ میں سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا جسٹس مظہر عالم میاں خیل2 رکنی بینچ کا حصہ ہونگے ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور شہدا کے لواحقین سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا عدالت نے گزشتہ سماعت پرانکوائری کمیشن اور وفاقی حکومت کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نےحکم دیا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اس پر وفاق کا جواب پبلک کیا جائے،
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔
16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی، دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا اورعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔
شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن
سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم
سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا
سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام
سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد
حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق
آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے
اے پی ایس پشاورپرحملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو2 دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایا گیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام، حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا
خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف
ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان
علی امین گنڈا پور کا مولانا کو الیکشن لڑنے کا چیلنج اسمبلی میں کس نے قبول کیا؟
حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید