سانحہ سیالکوٹ،86 ملزمان کی عدالت پیشی
سانحہ سیالکوٹ،گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت ہوئی،
خصوصی عدالت نے 79 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں پولیس نے 86 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، 79 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے جبکہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے 7 ملزمان کو عدالت لایا گیا دوران سماعت تفتیشی آفیسر نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے 79 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع کی استدعا کی اور جوڈیشل ریمانڈ پر لائے گئے 7 ملزمان کے چالان کیلئے مہلت کی درخواست دی
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی جبکہ جوڈیشل ریمانڈ کیلئے بھی چودہ روزہ التوا دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ تمام ملزمان کو 14 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے سماعت کے دوران پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، پولیس نے میڈیا نمائندگان کو احاطہ عدالت کے باھر بھی ملزمان کی فوٹیج بنانے سے روک دیا جس پر صحافیوں اور پولیس اہلکاروں میں تو تکرار بھی ہوئی
واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔
فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلےگئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔
پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو
سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا
اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی
پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش
سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ
سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن باشندے کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت
سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل
سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن شہری قتل کیس میں اہم پیشرفت
سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس،ایک ملزم کو سزا سنا دی گئی