سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ گورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیراعلی اپنے گھر میں بندوبست کریں۔
حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہو گی۔ خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل دوبارہ آیا تو واپس بھیج دوں گا، خیبرپختونخوا حکومت اور ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان میں تضاد ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا عمران خان کو اسمبلی واپس آنا چاہیے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر غلام علی کو ڈی آئی خان جانے کے لیے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کر دیا تھا۔