شیخ رشید جیسے سیاسی یتیموں کی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں. خواجہ سعد رفیق

0
38

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاسی یتیموں کی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں.

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات تو دور کی بات ضمنی الیکشن کا ماحول بھی نہیں بنے گا۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے غیر قانونی اور غیر آئینی تھے، آئین و قانون کے مطابق استعفے آئیں تو اسپیکر منظور کرنے میں دیر نہ لگائیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد اگر ضمنی الیکشن ہوتے ہیں تو ہونے دیں، لیکن پی ٹی آئی کا استعفے منظور ہونے پر عام انتخابات ہونے کا دعویٰ درست نہیں، عام انتخابات تو دور کی بات اب تو ضمنی الیکشن کا ماحول بھی نہیں بنے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 4 حکومتیں ہیں،وہاں کوئی کارکردگی نہیں دکھا رہے، اسمبلی توڑ کرنئے الیکشن کی بات آئندہ انتخابات کو متنازع بنائے کیلئے ہے، متنازع انتخابات کسی بھی ملک و قوم کیلئے اچھے نہیں ہوتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کی ایسی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں، ملک کو اداروں کی مدد سے منتخب حکومت ہی چلائے گی۔

Leave a reply