سرکاری اداروں کی کرپشن کو نکال دیا جائے تو پھر تو چپڑاسی ہی بچ جاتا ہے،عدالت میں درخواست

0
35
islamabad highcourt

سرکاری اداروں کی کرپشن کو نکال دیا جائے تو پھر تو چپڑاسی ہی بچ جاتا ہے،عدالت میں درخواست
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار لطیف قریشی کی جانب سے وکیل جی ایم چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ، جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 4 میں ترمیم کی گئی ہے، اس کے ذریعے جو قوانین پہلے تھے ان میں ترمیم کرکے بڑی شق کو نکال دیا گیا ،آرڈیننس جاری کرکے کرپشن کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، چیئرمین کی تعیناتی کے طریقے کار کو بھی تبدیل کردیا گیا اگر سرکاری اداروں کی کرپشن کو نکال دیا جائے تو پھر تو چپڑاسی ہی بچ جاتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجا تا نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد پر حکم امتناع جاری کیا جائے عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے وفاقی حکومت، سیکریٹری قومی اسمبلی ، سیکریٹری سینیٹ اور سیکریٹری قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 3 ہفتے بعد ہوگی

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

سلیم مانڈوی والا نیب کے کرپٹ افسران کے ثبوت صدر مملکت کو فراہم کرنے کو تیار

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

نیب ترمیمی آرڈیننس، احتساب عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کردیا

 

Leave a reply