سرکاری اسکولوں کی 16 عمارتوں پر عثمان بزدار خاندان کا افراد کا قبضہ

0
31
buzdar

سرکاری اسکولوں کی 16 عمارتوں پر عثمان بزدار خاندان کا افراد کا قبضہ

عثمان بزدار کے علاقے کھڈ بزدار میں 16 گھوسٹ اسکولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن پر بزدار خاندان کے لوگ قابض ہیں اور اسکولوں کے فنڈز بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہے ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 سرکاری اسکولوں کی عمارتوں پر بزدار خاندان کے افراد کا قبضہ ہے، سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو بطور ڈیرے او رہائش گاہیں استعمال کیا جا رہا ہے، تمام اسکولوں کے فنڈز باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار کے تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ عثمان بزدار کے رشتہ دار ہیں، اساتذہ کو بزدار خاندان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ تاہم اینٹی کرپشن پنجاب نے اس معاملے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن سے ریکارڈ مانگ لیا اور عثمان بزدار، عمر خان بزدار، طور خان بزدار، شبیر احمد چوہان کو 3 اپریل 10 بجے طلب کرلیا۔ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے ساتھ ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ایجوکیشن کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
ان 16 سرکاری اسکولوں میں گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی غلام رسول، گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی غلام مصطفی، ملک شیر محمد، تاج محمد، لال محمد، عبدالرحیم، احمد جٹ، حاجی رینو طور خان بزدار، دین محمد درخان، حیات محمد، رفیق مارین، ماجیانی کھرر بزدار اور گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی اللہ بخش، ایک گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اور ایک ہائی اسکول شامل ہیں۔

Leave a reply