مزید دیکھیں

مقبول

اقوام متحدہ کا غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ...

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث واپس مملکت نہ ہونے والے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر مفت توسیع کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی "ایس پی اے” کے مطابق کل پیر کے روزمملکت سعودی عرب نے بغیر کسی فیس یا مالی معاوضے کے اقامہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں، اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں خود بخود توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہنگائی سے متعلق سوال،جوبائیڈن نے طیش میں آ کر صحافی کو گالی نکال دی

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بغیر فیس اور بلا معاوضہ غیرملکی شہریوں کے اقاموں ، ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں کی میعاد 31 مارچ 2022ء توسیع کر دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی گئی توسیع مملکت کی حکومت کی طرف سے عالمی وبا کوویڈ19 کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے لیے کی جانےوالی مسلسل کوششوں کا حصہ ہےاس کا مقصد ملک میں مقیم غیرملکی شہریوں کو کرونا وبا کے دنوں میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی حفاظت کے ساتھ معاشی اور مالیاتی اثرات کو کم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

طالبان نے یورپی ممالک کے دورے کو کامیابی کی پہلی سیڑھی قراردیا

یہ توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے بھی خود بخود ہو جائے گی۔ اس کے لیے صارفین کو پاسپورٹ کے محکموں کے ہیڈ کوارٹر یا بیرون ملک مملکت کے مشنز میں جانے کی ضرورت نہیں۔

مملکت سے باہر ان ممالک کے باشندوں کے لیے اقامے (سعودی عرب کا رہائشی اجازت نامہ) میں توسیع کی گئی ہے جو کرونا وبا کی وجہ سے ایگزیٹ یا ریٹرن کی میعاد میں توسیع چاہتے ہیں مگر ان ملکوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے داخلہ روک دیا گیا ہے۔ ان کے ویزوں اور اقاموں میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کی جائے گی تاہم جو لوگ مملکت کے اندر رہتے ہوئے کرونا ویکسین کا کورس مکمل کرچکے ہیں اس سہولت سے مستثنیٰ ہیں۔

شامیوں نے سردی سے بچنے کیلئے میزائلوں کے خول کو ہیٹر میں تبدیل کردیا

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر مملکت میں آنے کے بعد یہاں پھنس جانے والے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں بھی اکتیس مارچ تک توسیع کی جائے گی یہ سہولت خودکار طریقے سے مذکورہ زمروں میں شامل غیرملکیوں کو فراہم کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ سہولت صرف ان غیرملکیوں کے لیے ہے جو سعودی سفری پابندی سے متاثر ہیں۔

ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والا شخص گرفتار