سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 11 مریض، تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند

0
39

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 11 مریض، تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

سعودی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سمیت ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز بھی پیر کے روز سے بند کرنےکا حکم دیا جو تا حکم ثانی بند رہیں گے۔اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے قطیف سے 11 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے القطیف کے علاقے میں دو ہفتوں کے لیے صحت حکام کی سفارش پر تمام سکولوں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور تکنیکی اداروں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔سعودی وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ طلبا اور تدریسی و انتظامی عملے کی سلامتی اور صحت کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے صرف اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے.

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی طور پر 11کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،متاثرہ مریض سعودی شہری ہیں اور کویت سے واپس آئے ہیں، کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی حکومت نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں.

وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے سعودی عرب نے بھی زمینی راستوں سے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگا دی۔ عرب نیوز کے مطابق اس پابندی کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے لوگ زمینی راستے سے سعودی عرب میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔ زمینی راستوں سے صرف کمرشل ٹرکوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے 11 کیسز سامنے آ چکے ہیں،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین، اٹلی، کوریا، جاپان، سنگاپور اور قازقستان شامل ہیں

Leave a reply