سعودی عرب میں "کتوں” کے لئے "کیفے” کھول دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کتوں کے لئے کیفے کھول دیا گیا، اگر آپ کے پاس کتا ہے تو کیفے جا سکتے ہیں
سعودی عرب میں کویتی شہری دلال احمد نے کتوں کے لئے کیفے کھولا، کتوں کے لئے بنائے گئے کیفے کا نام ”دی بارکنگ لاٹس“ رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق ایک انٹرویو میں کتوں کے لئے کھولے گئے کیفے کے مالک نے کہا کہ میں یہ کیفے اس لئے کھولا ہے کیونکہ سعودی عرب میں کتوں کو باہر گھمانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اسکی وجہ حکومت نے کسی بھی مقام پرباہر کتوں کو لے جانے سے روک رکھا ہے
کیفے کے مالک کا کہنا تھا کہ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ تمام کتوں کے مالکین کو ایک مقام پرلائیں اور وہاں پر اپنے کتوں کے ساتھ آرام سے رہ سکیں اور لطف اندوز ہوسکیں۔
کیفے کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کتے کے ساتھ سعودی عرب ائی تھی‘ مگر اس کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کی اجازت نہیں دی گئی ،میں بہت غمزدہ ہوگئی تھی او رمیں نے فیصلہ کیا کہ ان لوگوں کی مدد کروں جن کے پاس کتے ہیں اور ان کی بھی مدد کروں جو کافی شاپ کھول نہیں پارہے ہیں
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت
شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟
شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا
شراب نہ ملی تو سیناٹائیزر پی لیا، 10 افراد جان کی بازی ہا رگئے
کتوں کے لئے کیفے کھلنے پر کتے رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کیفے پہنچی ہے،ایک سعودی شہری ناف کا کہنا تھا کہ یہ نمایاں جگہ ہے جہاں پر کتے آتے ہیں اوردیگر کتوں سے ملتے ہیں۔ یہ مقام کافی خوبصورت ہے۔ میں یہاں دوسرے کتوں کو دیکھنے لئے آیا ہوں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا کیفے بنایا گیا ہے