سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

سعودی عرب 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب نے بحرین میں 33 ویں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کانگریس میں ایشیاکپ فٹ بال 2027 کی میزبانی کی بولی میں کامیابی حاصل کی ۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے سعودی عرب کے ایشیا کپ 2027 کے ایڈیشن کی میزبان کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی عرب پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی وفدنے چیمپئن شپ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ موجودہ سٹیڈیمزکی تزئین و آرائش اور نئے سٹیڈیمز کی تعمیرکے منصوبوں کا انکشاف بھی کیا تھا۔

اس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے چیمپئن شپ کی میزبانی کی بولی اور اس کی تفصیل پیش کی گئی تھی۔اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرکھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے بھی شرکت کی۔شہزادہ عبدالعزیزنے اعلان کے بعد کہا کہ ہم 2027 میں سعودی عرب میں پورے ایشیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی میں بڑی پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرکا کوبتایاکہ مملکت اس ایونٹ کے لیے تیارہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کو ایشیا کپ 2027 کی میزبانی کے لیے حتمی بولی دہندگان کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا۔

تاہم اے ایف سی کی ویب سائٹ کے مطابق، اے آئی ایف ایف نے دسمبر میں اے ایف سی کو میزبان کے انتخاب کے عمل سے بولی واپس لینے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔اس دوڑ سے بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے واحد بولی دہندہ رہ گیا تھا۔سعودی عرب نے 2020 میں’’فارورڈ فارایشیا‘‘کے نعرے کے تحت اپنی باضابطہ بولی بک اے ایف سی کو پیش کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ بولی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب عام طور پر کھیلوں کے منظرنامے اور خاص طور پر فٹ بال کے منظرنامے کو مملکت کی جانب سے سرکاری سطح پر اجاگرکیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
حال ہی میں ، مملکت نے بارسلونا، ریال میڈرڈ اور اے سی میلان جیسی عالمی ٹیموں کے مابین میچوں کی میزبانی کی ہے۔پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوالنصر کلب کی جانب سے کھیلنے کے معاہدے کے تحت الریاض منتقل ہو گئے ہیں جس سے اس حوالے سے مملکت کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی قومی ٹیم نے قطرمیں نومبر میں منعقدہ فٹ بال عالمی کپ میں بھی اپنی کارکردگی سے بڑا مثبت اثر ڈالا تھا اور اس نے اپنے پول میچ میں بعد میں عالمی کپ کی فاتح بننے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو ہرادیا تھا۔واضح رہے کہ قطر کی مشرق اوسط میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے بعد 2023میں اے ایف سی ایشیاکپ کی میزبانی بھی کرے گا۔

Comments are closed.