سعودی ولی عہد کا وزیراعظم کو فون ،دورہ سعودی کی دعوت دے دی

0
200

سعودی ولی عہد کا وزیراعظم کو فون ،دورہ سعودی کی دعوت دے دی

وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فون کیا ہے

محمد بن سلمان نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاریخی رشتوں کو یاد کرتے ہوئے جو گزشتہ سات دہائیوں سے ان کے اسٹریٹجک تعلقات کی علامت رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد از جلد مملکت کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ولی عہد کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کیا سعودی قیادت کا شکریہ ادا

Leave a reply