سوات سکول وین پرحملہ،دہشتگردی نہیں تھی،حقیقت سامنے آ گئی

0
40

سوات میں اسکول وین ڈرائیور کا قتل دہشت گردی نہیں ، آئی جی خیبر پخوتونخوا نے حقیقت بتا دی

خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں سکول وین پر گولیان برسائی تھیں جس میں دو طلبا زخمی ہو گئے تھے واقعہ کے بعد سوات میں بھر پور احتجاج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد تحقیقات کا حکم دیا تھا، اب تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آئی جی خیبر پختونخواہ نے واقعہ کو دہشت گردی کی بجائے ذاتی دشمنی قرار دے دیا،

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ دیر کا واقعہ دو فریقین کے درمیان تھا جبکہ گلی باغ میں سکول وین پر حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا مقتول حسین احمد کو غیر ت کے نام پر سالے نے قتل کیا اور سکول وین پر حملہ دہشتگردی نہیں تھی اتفاق سے اس دن لوئر دیر میں بھی بچوں پر فائرنگ کا واقعہ ہوا واقعے میں حسین احمد کو مارنے کے دوران دو بچے بھی زخمی ہوئے واقعہ کے بعد عوام نے احتجاج بھی کیا واقعہ سے سوات کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو فرار ہیں، اس حملے کے منصوبے میں ملوث ایک ملزم دبئی فرار ہو گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دبئی فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے لانے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے لوگ جرائم کریں گے تو دہشت گرد قرار دیں گے 2سے3ماہ میں سوات میں رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی سوات کے تمام پہاڑوں کو دہشت گردوں سے خالی کرا دیا گیا عاطف خان کو بھتے کی کال کی تحقیقات کررہے ہیں،ایک سال کے دوران بھتے میں ملوث 63 افراد کو گرفتار کیا گیا،افغانستان میں اگست 2021 کے بعد حالات بدل گئے ہیں

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

مسلح حملہ آور نے اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس سے وین ڈرائیور ہلاک اور ڈرائیور کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے متاثرہ لواحقین اور پڑوسیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یہ حملہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے گولی مارنے کے 10 سال مکمل ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے جب وہ ایک اسکول کی طالبہ تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعویٰ
وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور
زلفی بخاری اور افتخار درانی نےآصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرا دیا
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایسے وقت میں اقتدار میں واپس آنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جب خیبرپختونخوا میں مکمل افراتفری ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے جہاں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا. دریں اثناء مولانا چترالی نے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا.

Leave a reply