توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے

عمران خان کی اپیل پر سماعت کل ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل بینچ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کرے گا

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی،عمران خان کی طرف سے وکیل خواجہ حارث نے اپیل دائر کی،عدالت سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جائے اور مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔

اپیل دائر کرنے کے بعد وکیل کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی الیکشن کمیشن کے تمام تحفظات دور کرلیں گے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرچکے تھے، جو اسٹیٹمنٹ ریکارڈ ہوا اس کی وضاحت الیکشن کمیشن کو دینگے اپیل فائل کررہے ہیں جس سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل جائے گا آج اپیل کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی تین سال کی نااہلی واپس لینے کی درخواست بھی دائر کررہے ہیں ہماری استدعا ہے کہ آج اگر کیس کو نہیں سنا گیا تو کل اس کو سن لیا جائے چیئرمین تحریک انصاف ہی چیئرمین رہیں گے ،

دوسری جانب سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا ،رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ کیس کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر اپیل کو نمبر ,922, 921 الاٹ کیا ،چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ کیس واپس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپیل اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی ،چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم نے اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ جمع کرادی

واضح رہے کہ عمران خان کو تین روز قبل توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

Shares: