نورمقدم قتل کیس، سزائے موت کے قیدی ظاہر جعفر نے اپیل کر دی
نورمقدم قتل کیس، سزائے موت کے قیدی ظاہر جعفر نے اپیل کر دی
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
عدالت نے سزائے موت کے قیدی مرکزی ملزم ظاہر جعری کی اپیل پرٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا و جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف آج ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ مرکزی مجرم کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے
شریک ملزمان بھی سزا کے خلاف رجوع کرچکے ہیں، جبکہ مجرمان کی سزا بڑھانے اور ملزمان کی بریت کیخلاف نور مقدم کے والد شوکت مقدم بھی ہائی کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت کی، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا،نورمقدم کے والد شوکت مقدم کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،
عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں مجرموں کی سزا کے خلاف بھی اپیلیں آئی ہیں، عدالت نے نور مقدم قتل کیس سے متعلق تمام اپیلوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی
نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مجرم ظاہر جعفر کے والدین اور خانساماں جمیل کی بریت چیلنج کر دی گئی ،تھراپی ورکس کے سی ای او سمیت 6 ملزمان کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی گئی،مالی اور چوکیدارکو دیگر دفعات کے تحت بھی سزا دینے کی اپیل دائرکی گئی مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے وکیل شاہ خاور نے اپیل دائر کی،اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا،ملزمان کی بریت ختم کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،مجرم ظاہر جعفر کے والدین ، خانساماں اور تھراپی ورکس ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے بری کردیا تھا
قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے ،شاہ خاور ایڈوکیٹ ہی نورمقدم کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیروی کریں گے،
قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا ،کمرہ عدالت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،نورمقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،جب فیصلہ سنایا گیا تو نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی عدالت میں موجود تھا،
:کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم
نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل
نور مقدم کیس کے کتنے پیسے لیے؟ وکیل نے سب کچھ بتا دیا
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر