سازش نہیں مکافات عمل،نوازشریف نے باہر بیٹھ کو آپکو گھر میں گھس کرمارا،مریم نواز

0
74

سازش نہیں مکافات عمل،نوازشریف نے باہر بیٹھ کو آپکو گھر میں گھس کرمارا،مریم نواز
اسلام آباد ہائیکورٹ، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی گئی

ن لیگی نائب صدرمریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں ،نیب کی جانب سے اظہرصدیق،امتیازصدیق اور مظفرعباسی عدالت پیش ہوئے

وکیل مریم نواز نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر بہت پیچیدہ سے دلائل دے رہے ہیں،ان کے نوٹس لئے جائیں تاکہ ہم اس کے مطابق جواب دے سکیں،ایسے کمپلیکس دلائل کے جواب میں تو کیا کوئی بھی نہیں دے سکتا، میں نے قانونی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالت سے گزارش ہے کہ پہلے اس درخواست پر دلائل سن لے،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس درخواست اور میرٹ کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ان کو سننے کے بعد آپکو نہیں سنا جائے گا، جو سوال نیب سے پوچھے تھے ان پر جواب بھی لیں گے،

عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی فیس نیب نے اپنے وکیلوں کو لندن پراپرٹی کیس میں دی، اتنے کی تو جائیداد بھی نہیں ہیں، عمران خان نے عوام کا جتنا پیسہ انتقام میں بہایا ہے اسکا بھی حساب ہو گا،نیوٹرل لفظ سے ایک پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، ایسا حال تو تانگہ پارٹی کا نہیں دیکھا، نیوٹرل ہونا آئین کی پاسدری ہے، جو آئین کی پاسداری کی کوئی بات کرتا ہے تو اچھی بات ہے اس پر سیخ پا ہونے اور مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں تھی، کارکردگی آپکی زیرو تھی، آپکی جماعت ٹوٹ کر بکھر چکی ہے، آپ کے ایم این ایز حلقون میں نہیں جا سکتے، یہ گیم ہار چکے، اگلا الیکشن بھی ہار چکے، اب بچا لو کی آوازیں دینا بند کریں، اب کوئی بچانے نہیں آئے گا،دس بندے آپ سے پورے نہیں ہوتے اور دس لاکھ بندوں کو نکالنے چلے ہو دس پورے کرو دس لاکھ کی ضرورت نہیں، کہتے ہو سازش ہو گئی، چور ڈاکو مل گئے کبھی کہتے انٹرنیشنل سازش ہو گئی، وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم کے ہاتھ سے پوری پارٹی کھسک گئی ہے، اگر عوام کا خیال رکھا ہوتا، مہنگی چینی، مہنگی بجلی،ڈیزل، اس کے بارے سوچا ہوتا تو یہ حالت نہ ہوتی، کبھی کہتے کہ ممبران بک گئے،جو وزیراعظم ہوتے ہوئے آپکو چھوڑ کر جا رہے انکو خریدنے کی کیا ضرورت ہے، میں آپکو چہرہ دکھاتی ہوں ،سینیٹ میں کس طرح آپ جیتے، اس وقت کیا کیا تھا، کس نے خریدوفروخت کی تھی،یا اپوزیشن ممبران کو پریشرائز کیا تھا، اگر وہ اسوقت جائز تھی تو آج کیا ایشو ہے، آج انکو لوٹا کہا جا رہا، پھر ہاتھ جوڑ رہے کہ آ جاؤ واپس کچھ نہیں کہوں گا، اراکین اپنا مستقبل دیکھتے ہیں کبھی کبھی قدرت پر حیران ہوتی ہوں جس نواز شریف کو آپ نے کہا کہ سیاست ختم ہو گئی اسکو جیل میں ڈالا،اسکی بیٹی کو جیل میں ڈالا، آج اسی نواز شریف نے باہر بیٹھ کو آپکو گھر میں گھس کر مارا،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مری میں لوگ برف تلے دب گئے کوئی نہیں پہنچا، آپ کہتے ہو کہ لاشوں سے بلیک میل نہیں ہو گا،آج مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں کسی سازش کا نہیں،کل آپکی بھارت نے بھی خود مختاری کی تعریف کی ،میں آئینہ دکھاتی ہوں ابھی تو آپ بائیڈن کی کال کا انتظار کر رہے تھے کال نہیں آئی تو خود مختاری یاد آ گئی، پہلے جب امریکہ گئے تو کشمیر کا سودا کر کے آ گئے، اسوقت خودمختاری کہاں تھی، سازش نہ کہا کریں لوگ آپ پر ہنستے ہیں،ملکوں نے آپ کو تحائف دیئے آپ جا کر بیچ آئے، آپ اپنی ناکامی کو اگر سازش کا نام دیں گے تو دنیا ہنسے گی،.

مریم نواز نے چودھری نثار کے بنی گالہ جانے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیز بیٹھیں گی، نواز شریف، شہباز شریف، سب ملکر فیصلے کریں گے، نواز شریف جلدی آئیں گے،نواز شریف کی جماعت کو توڑنے کی کوشش میں ناکامی ہوئی، نواز شریف نے جلسوں میں کبھی دھمکی نہیں دی اور کبھی نہیں کہا کہ چھوڑوں گا نہیں، نواز شریف نے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی، کوئی انکو یہ سمجھانے والا نہیں، ہم نے کبھی بازاری زبان استعمال نہیں کی، آپ جب تقریر کرنے کھڑے ہوتے تو ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام پر مظالم ڈھائے،امر بالمعروف کونسی نیکی کا حکم دینا چاہ رہے ہو، کیا قیمتیں جو آسمان پر پہنچ گئیں اس پر ساتھ دیں یا جلسوں میں بدتمیزی، بد تہذیبی پر ساتھ دیں،ابھی عمران خان کے بندش کے دن ہیں بطور ماں میں پاکستان کی ماوٴں سے کہنا چاہوں گی جب یہ شخص ٹی وی پہ بدتمیزی بدتہذیبی کرنے آئے اپنے بچوں کو وہاں سے اٹھا دیا کریں، یہ کلچر اپنی آنے والی نسل میں نہ پھیلنے دینا،آپ کیا چاہتے ہیں کوئی آپ کے لیے گنتی پوری کرکے دے مخالفین کو جیل میں ڈالے کوئی آپ کو خالی میدان مہیا کرے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے تو آپ اُسے جانور کہتے ہیں۔کبھی نوازشریف کو آپ نے دیکھا ہے کہ سٹیج پر مائیک پکڑ کر کہہ رہا ہو کہ میں چھوڑوں گا نہیں، میں "خطر ناک” ہوجاؤں گا۔

مریم نواز کی اسلام آباد سے خصوصی ویڈیو وائرل،

عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں،مریم نواز

پی ٹی آئی کے ورکرز گالی دیکر مجھے بلاتے تھے ،مریم نواز کا انکشاف

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جمع کروایا جواب

والد نے جائیداد غیر قانونی بھی بنا کر بیٹے کو دی تو کیا بیٹی قصور وار ہوگی؟ عدالت

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی،اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ مریم نواز بول پڑیں

پی ٹی آئی کے ورکرز گالی دیکر مجھے بلاتے تھے ،مریم نواز کا انکشاف

Leave a reply