سیکویرٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں،3 دہشتگرد ہلاک،ایک سپاہی شہید

علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں
0
93
ISPR

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہےایک اور واقعہ جو کہ شمالی وزیرستان ضلع کے عام علاقے غوریوم میں پیش آیا، ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں راولپنڈی کا رہائشی 26 سالہ سپاہی شاہ زیب نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

Leave a reply