سیلاب اور زلزلوں سے پاکستان میں ہرسال سوا 2 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ

سیلاب اور زلزلوں سے پاکستان میں ہرسال سوا 2 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ

وسطی ایشائی ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ سیلابوں اور زلزلوں کی زد میں ہے۔ ہر سال سوا دو ارب ڈالر کے نقصانات اور ایک ہزار سے زائد اموات کے خدشات لاحق ہیں اوراس صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے پاس صرف ڈیڑھ سے 2 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت بھاری قرضوں اور مالی خسارے سے دوچار ہے اور ریاست میں صوبوں کے ہنگامی مالی وسائل کا کوئی تخمینہ ہی نہیں ہے۔ رپورٹ میں سالانہ 2 ارب 24 کروڑ ڈالر یا اوسطاً لگ بھگ 500 ارب روپے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک میں سیلاب معاشی طور پر زلزلوں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

ہر سال 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان صرف سیلاب اور 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا نقصان زلزلوں سے ہونے کا اندیشہ ہے اور وسط ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات سے ممکنہ نقصان کی یہ بلند ترین شرح ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زلزلوں سے سالانہ 863 افراد ہلاک اور1 لاکھ 65 ہزار سے زائد متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ سیلاب سے سالانہ 234 ہلاکتوں اور 6 لاکھ 78 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلند قرضے اور مالی خسارے سے دوچار پاکستان کی 50 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔ زلزلے،سیلاب اور غربت کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوسکتا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے وسائل ناکافی بھی قرار دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے پاس ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے صرف 2 کروڑ ڈالر تک فنڈز کی گنجائش ہے۔

Comments are closed.