حیدر آباد :سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ میں شادی کے شادیانے

0
41

حیدر آباد : سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ میں شادی کے شادیانوں نے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے ریلیف کیمپ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 1ہزار 396 ہو گئی

ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی،بارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی-

ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا ریلیف کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجا اور رسمیں بھی ہوئیں –

نوجوان جوڑے اپنی شادی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وہ اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور اپنی باقاعدہ زندگی کا آغاز کریں گے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سیلاب کی صورت حال پراسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں خیرپور اور نوشہرو فیروز میں جمع ہونے والے پانی کو پمپنگ کے ذریعے روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا نوشہرو فیروز اور پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اب تک 616 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ سے زائد ہےحکومتی ریلیف کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد متاثرین موجود ہیں، جبکہ لائیو اسٹاک کا نقصان 48 ہزار سے زائد ہے اور سیلاب اور بارشوں کے باعث 44 لاکھ سے زائد ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں۔

سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طلب

Leave a reply