پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما کے پب جی پارٹنر کے گھر میں فاقے،مدد کی اپیل

پوسٹر کے نیچے مینا فیملی لکھا ہوا ہے
0
45
seema sachan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پب جی پارٹنر کے لئے پہلے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر بھارت میں دو وقت کے کھانے کو ترس گئی ہے

سیما حیدر سے مسلسل تحقیقات جاری ہیں، سیما ، اسکے شوہر سچن اور اسکے گھر والوں کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں، سیما کے گھر والوں نے گھر کے باہر ایک پوسٹر لگا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیما کی پرائیویسی کا احترام کرے، پوسٹر کے نیچے مینا فیملی لکھا ہوا ہے،

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما کی دوران تحقیقات طبیعت خراب ہو گئی تھی جس پر ڈاکٹر نے اسکا علاج کیا، سیما کی وجہ سے اب اسکے پب جی پارٹنر سچن کے خاندان والے بھی مسلسل پریشان ہیں کیونکہ ان سے بھی تحقیقات جاری ہیں، جیل سے اگرچہ انکو رہائی ملی لیکن انہیں تحویل میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں، سیما، سچن کے گھر والوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے گھر میں موجود راشن ختم ہو گیا ہے اور سچن کے گھر میں فاقے شروع ہو چکے ہیں، سچن کی فیملی کے افراد دن کو محنت مزدوری کرتے، اس طرح انکا گزر بسر ہو رہا تھا تا ہم اب کئی دنوں سے کام پر نہ جانے کی وجہ سے جمع پونجی ختم ہو گئی اور گھر میں فاقے پڑنا شروع ہو گئے، سیما اور سچن ربوپورہ میں رہ رہے ہیں اور وہ اداروں کی تحویل میں ہیں، انہیں بھی باہر جانے کی اجازت نہیں، سچن کے والد نیتریال مینا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کی وجہ سے ہم گھر پر ہیں، کسی کو باہر نہیں جانے دیا جا رہا، اب گھر میں کھانے پینے کا بہت مسیلہ ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو روز کماتے ہیں اور کھاتے ہیں لیکن جب سے سیما آئی، پولیس نے انہیں گھر سے نہیں نکلنے دیا، وہ کچھ بھی نہیں کما رہے، سارا دن گھر میں ہی رہتے ہیں، اور اب فاقوں کی نوبت آ گئی ہے، گھر میں راشن بھی ختم ہو گیا ہے،مقامی ایس ایچ او کو خط لکھا ہے کہ ہماری مدد کی جائے اور اعلیٰ افسران تک ہماری بات پہنچائی جائے،

سچن کے خاندان والوں پر بھی نظر رکھی گئی ہے، سچن کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے، سیما اب کسی سے نہیں ملنا چاہ رہی، میڈیا والے انٹرویو کے لئے تو سیما بار بار یہی کہہ رہی ہے، اب بس کرو میں تھک چکی ہوں، مزید نہیں دوں گی،

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

 تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Leave a reply