اسلام آباد (محمداویس) سینیٹ نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور اسرائیل کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایوان ۳۱ جولائی ۲۰۲۴ کو تہران میں اسرائیلی صیہونی حملے میں حماس کے ممتاز رہنماجناب اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔یه ایوان اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بیروت میں بلا اشتعال بمباری اور فلسطین میں ہزاروں دیگر افراد کے علاوہ ۲۵۰ معصوم شہریوں کی حالیہ ہلاکت کی مذمت کرتا ہے؟اس امر کا احساس کرتے ہوئے کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گردریاست کاروپ دھار رہا ہے جو بلا وجہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور ہے سینیٹ آف پاکستان پر زور سفارش کرتا ہے کہ تمام ممالک، اسلامی تعاون تنظیم اور باالخصوص اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنائیں تا کہ بھوک کے شکار اور زخمی شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جاسکے اور غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکا جا سکے۔”ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔
قرارداد پر پی پی پی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے بھی اسرائیل کی بربریت پر بات کر رہے ہیں ،ہمیں ہر سیشن میں اسرائیلی جارحیت پر بات کرنی چاہیے ،دنیا بھر میں مظالم ڈھانے کے لئے اسرائیل اور بھارت کے پاس کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ،اسرائیل کے حملوں میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بلاتفریق نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اسرائیلی کی جانب سے جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے،اسرائیل کے اس اقدام نے امن کی کوششوں پر ایک مرتبہ پانی پھیر دیا ہے
اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ، جو ایران میں ایک حملے میں شہید ہوئے، کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفن کیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، حماس کے سابق رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، اور فلسطینی تنظیموں کے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی وفات نے عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد نے ان کے عالمی مقام اور فلسطین کی جدوجہد میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔
حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات
مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ