سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر قیادت سینیٹ آف پاکستان کے وفد نے اقوام متحدہ کا دورہ کیا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین مختلف شعبوں میں جاری شراکت داری پر بریفنگ دی،وفد انٹر پارلیمینٹری یونین کی دعوت پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پبلک فورم میں شریک ہے۔وفد میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر سید مظفر شاہ اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں،
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو لیوئلا نے وفد کو خوش آمدید کہا،ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں معاشی تعاون کو مزید وسیع کرنے، عالمی تجارت کو درپیش مسائل دور کرنے پر غور کیا گیا،سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کثیر الجہتی کے فروغ پر زور دیا،پاکستانی وفد نے مساوات پر مشتمل عالمی معاشی نظام بنانے پر زور دیا
سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی جانب سے عالمی مالیاتی سٹرکچر میں عدم توازن ختم کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی،پاکستانی وفد نے یو این سی ٹی اے ڈی کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مالی امداد کو سراہا۔
لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید
جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات
جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس
جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی