سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک ریلیشن آفیسر سروسز ہسپتال لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ مسلسل کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر سروسز ہسپتال لاہور کی جانب سے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سروسز ہسپتال میں بوکس ملازمین کا گروہ پکڑا گیا جو جعلی طریقے سے تنخواہیں کھا رہے تھے لیکن اپنی ڈیوٹی پر سے غیر حاضر تھے۔ اس غیر قانونی عمل میں کچھ ڈاکٹر صاحبان بھی شامل ہیں۔ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ادویات چوری پر موثر طریقے سے قابو پا لیا اور ایک گروہ کو بھی پکڑا۔ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈیوٹی پر غیر حاضر ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس پر ایکشن لیا۔

ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

پبلک ریلیشن آفیسر سروسز ہسپتال لاہور کی جانب سے مزید کہا گیا کہ حکومت کو فنانس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے اور غبن کرنے پر متعدد ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا۔سروسز ہسپتال کو مسلسل کل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے۔ یہ گروہ ہسپتال میں بوگس ملازمین بھرتی کروا نے، ادویات کی چوری کروانے اور غیر قانونی طریقے سرکاری الاونسسز میں غبن کرنے میں شامل ہے۔

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

پبلک ریلیشن آفیسر سروسز ہسپتال لاہورکی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کچھ عرصہ قبل  ڈاکٹروں اور درجہ چہارم کے ملازمین پر مشتمل اس گروہ نے سروسز ہسپتال میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے دفتر پر حملہ کر دیا اور ایم ایس صاحب کو زد و کوب کیا گیا۔ نیب کے جعلی لیٹرز بنا کر انتظامیہ کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا اصولی موقف ہے کہ بلیک میلر اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی ہر حال میں جاری رہے گی۔ انتظامیہ محکمہ صحت اور نیب کو ان منفی عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست کرے گی۔۔

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

Comments are closed.