شاہ محمود قریشی کی کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات، ویزہ پابندیوں‌ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا

0
79

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں‌کے مابین تعلقات، ویزہ پابندیوں اور دیگر اہم امور سے متعلق گفتگو کی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ویزہ پابندیوں سے متعلق بے چینی اور تذبذب کاشکارہے. چار سال قبل تک 2015 میں ایک لاکھ 15 ہزارپاکستانی کویت میں مقیم تھے تاہم ویزہ پالیسیوں‌کی وجہ سے یہ تعداد مسلسل کم ہوئی اور اس وقت یہ صورتحال ہے کہ ایک لاکھ پانچ ہزار پاکستانی کویت میں‌مقیم ہیں. وزیر خارجہ نے ملاقاتوں‌کے دوران کویت سے درخواست کی کہ وہ 2011 میں‌ لگائی جانے والی ویزہ پابندیوں سے پاکستان کو مستثنی قرار دے اور اپنی ویزہ پالیسیوں‌ پر نظر ثانی کرے.

شاہ محمود قریشی کے مطالبہ پر کویتی نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالدالجراج الصباح نے پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے سجنیدہ کوششوں کی یقینی دہانی کروائی ہے.

یاد رہے کہ پچھلے چند برسوں‌ میں‌ کویت میں‌ پاکستانیوں‌ کی تعداد کم ہوئی ہے اور اسی کے پیش نظر شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں‌ ویزہ پابندیوں‌ کے حوالہ سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے.

Leave a reply