تفتیش کیلئے کسی بھی خاتون کو نیب کے دفتر نہیں‌ بلایا جائے گا. چیئرمین نیب کا اہم اعلان

0
67

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ کسی خاتون کو نیب کے دفتر تفتیش کیلئے نہیں‌ بلایا جائے گا. اگر کبھی کسی کیس میں ایسی ضرورت پیش آئی تو خاتون کو سوالنامہ دیا جائے گا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی خاتون سے تفتیش کرنا ہو گی نیب کی خاتون افسر اس کی رہائش گاہ پر خود جائے گی اور جن سوالات کے جواب چاہئیں‌ ہوں‌گے وہ حاصل کرے گی.

ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے تفتیش میں نیب کاکوئی قصور نہیں . یہ تو ان لوگوں کو سوچنا چاہئے جو خواتین کے نام پر منی لانڈرنگ کرتے ہیں ہماری تو اولین کوشش ہے کسی ریفرنس میں کسی خاتون کو شامل نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ نیب کی طرف سے زیر حراست ملزمان سے تفتیش کے دوران ناروا رویہ اور اسے حاصل اختیارات کے سبب مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے. کسی بھی خاتون کو تفتیش کیلئے دفتر نہ بلانے کے نیب کے فیصلہ کو خوش آئند سمجھا جارہا ہے.

Leave a reply