وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اجلاس کا مطالبہ کر دیا

0
32

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اجلاس کا تقاضا کر دیا

باغی ٹی وی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو او آئی سی سے بہت سی توقعات ہیں۔ کشمیر کی صورتحال پر اس کا خصوصی اجلاس ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی تنظیم کی کشمیر کے حوالے سے بہت سی قراردادیں موجود ہیں۔ یوسف ایم الدوبے کو کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں امتیازی قانون کا نفاذ کرکے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ بھارت کے رویے سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں بل پر احتجاج کی کیفیت ہے۔ متنازع شہریت قانون پر مسلمانوں کے علاوہ ہندوؤں نے بھی آواز بلند کی ہے۔اس سے قبل او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں وکشمیر یوسف ایم الدوبے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی خلاف ورزی میں، پانچ اگست 2019ء سے اٹھائے گئے بھارتی اقدامات زیر گفتگو آئے۔

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کی بدولت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق شدت سے پامال ہو رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیانات اس بات کے ثبوت ہیں کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے تمام متعلقہ ادارے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر متحرک ہوں۔ خطے کے امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا ضروری ہے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی.

واضح‌رہے کہ بھارت میں‌ منتازعہ قانون شہریت کے خلاف بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی جانب سے طویل احتجاج جاری ہے . امریکی صدر کی آمد پر دہلی میں مسلمانوں پر حملے کیے گئے ان کے مال املاک جلائے گئے .اور اب تک ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 45افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

Leave a reply