وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات

0
39

نیامے :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات ،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نائجر کے دارالحکومت نیامے میں سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کے ساتھ ملاقات

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ دوران ملاقات، اسلاموفوبیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ،مسئلہ فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کو فعال اور مستحکم بنانے اور مسلم امہ کیلئے ڈاکٹر یوسف العثیمین کی بطورِ سیکرٹری جنرل او آئی سی خدمات کو سراہا

پاکستان، او آئی سی کے بانی رکن ہونے کی حیثیت سے، اسے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسے ایک انتہائی اہم اور واحد فورم گردانتا ہے۔ کرونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے – بہت سے مسلم ممالک بھی کرونا وبا کے معاشی مضمرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اوآئی سی نے کہاکہ کرونا وبا کے معاشی مضمرات کو کم کرنے کیلئے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے قرضوں میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے، ایک مضبوط قرارداد کے ذریعے دنیا بھر کو ایک واضح پیغام دیا جائے تاکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ او آئی سی نان ممبر ممالک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ہتک آمیز اور ناروا سلوک تشویشناک ہے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت سرکار کی ھندتوا سوچ، نہ صرف ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے بلکہ پورے خطے کے امن و امان کیلئے خطرے کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی جانب سے دی جانے والی مسلسل اور بھرپور حمایت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا.

Leave a reply