محبوبہ مفتی کو ایک اور جھٹکا، شاہ محمد تانترے مستعفی

0
36

سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینیئر رہنما شاہ محمد تانترے نے ہفتے کے روز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق شاہ محمد تانترے نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمر پارٹی رہنماؤں کی ملاقات پر غیر ضروری ردعمل ظاہر کرنے پر اپنی ناراضگی کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔

ساٹھ سالہ شاہ محمد تانترے کو 2014 اسمبلی انتخابات میں پونچھ کے حویلی حلقے سے ٹکٹ ملی تھی اور انہیں انتخابات میں جیت حاصل ہوئی۔

شاہ محمد تانترے نے کہا ہے کہ دفعہ 370 عضوِ معطل ہو چُکا تھا، کیونکہ کانگریس نے اس میں تقریباً 3 درجن بار ترامیم کی تھی۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جنوری میں، پی ڈی پی نے پارٹی کے آٹھ رہنماؤں کو پارٹی کی رُکنیت سے نکال دیا تھا، جن میں دلاور میر، رفیع احمد میر، ظفر اقبال، عبد المجید پڈرو، راجہ منظور خان، جاوید حسین بیگ ، قمر حسین، عبدالرحیم شامل تھے۔ ان رہنماؤں نے سید الطاف بُخاری کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی تھی۔

پی ڈی پی نے کہا تھا کہ ان رہنماؤں نے پارٹی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

شاہ محمد تانترے نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو برطرف نہیں تھی۔ پہلے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنا چاہیے تھا۔ میں نے پارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ اس غلط فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، تاہم پارٹی کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد میرے ضمیر نے پارٹی کے ساتھ مزید منسلک رہنے کی اجازت نہیں دی اور میں پارٹی کو الواع کہا’۔

انہوں نے کہا لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے، موجودہ حالات میں ہمیں مرکز اور لیفٹیننٹ گورنر سے بات کرنا ہوگی۔ ہمیں ریاست کے درجے کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہاں کی زمین اور ملازمتوں کی تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

تانترے نے کہا 370 کے ہٹانے سے پہلے ہم ملک کے ساتھ جُڑے ہوئے تھے اور اب بھی ہیں۔ لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور یہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انہیں اقدامات اٹھانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے سیلف رُول کا مطالبہ کھوکھلے نعرے تھے اور ہمیں ایک نئے انداز کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، تاکہ تحلیل ریاست میں امن اور خوشحالی ہو’۔

پی ڈی پی کے باغی رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ الطاف بُخاری کی صدارت میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے سرینگر میں ہونے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ محمد تانترے اسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

Leave a reply