شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب مدعو کر لیا

0
39

شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب مدعو کر لیا ہے.

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب آنے کی دعوت دے دی۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کیا ہے.

محمد جمشیدی نے کہا ہے.کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی اور علاقائی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔ محمد جمشیدی کے مطابق ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کےلیے تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے ابھی ایسے کسی خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دو طرفہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply