متناعہ بیان کیس؛ شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

shabaz gill

متناعہ بیان کیس؛ شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی۔ قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا ہے۔ شہبازگل نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، اسی بیان سے متعلق ایک مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے، اور درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔ عدالت نے شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعامسترد کر دی، اور جسٹس عرفان سادات نے ریمارکس دیے کہ ہم صرف نئے کیسزکی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پہلے سے زیرسماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی، عدالتی قواعد کے مطابق روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائرکی جائے۔

Comments are closed.