شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست؛ پولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے ؟ آپ نے صرف نوٹس کوچیلنج کیا تھا ، ایف آئی آر کو نہیں، اُس وقت ایف آئی آر نہیں ہوئی تھی، اُس آرڈر پر کس طرح توہین ہو گئی، عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے سے نہیں روکا تھا، عدالت نے پولیس طلبی کو معطل کیا۔

جس پر وکیل نے کہا کہ اس وقت پولیس نے انکوائری شروع کر رکھی تھی جس پرایف آئی آر ہوئی، اسی انکوائری کی بنا پر پولیس نے سمن نوٹس جاری کیا ہوا تھا جس کو عدالت نے معطل کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا، عدالت نے نوٹس کو معطل کیا تھا اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں؟۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ حکم نامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ کاش اتنا احترام ہوتا، اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو نوبت یہاں تک پہنچتی، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو باہر سے کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

Shares: