شالیمار سکیم ہربنس پورہ تھانے کی حدود میں گھر میں گھس کر خاتون سے ریپ کی کوشش کرنیوالے ملزمان بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار سائیں نے آئی جی تو بدلے لیکن پولیس کا نظام نہ بدلا، جرائم میں کمی نہ آ سکی، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہری گھروں میں محفوظ نہیں، وقوعہ کے ڈیڑھ دو گھنٹے بعد تک پولیس نہیں پہنچتی، پہنچ جائے تو مقدمہ درج نہیں کرتی،

گزشتہ روز لاہور کے علقے ہربنس پورہ میں واردات ہوئی، ہربنس پورہ کے علاقے شالیمار سکیم میں دو جنسی درندے ایک خاتون کو گھر میں اکیلا دیکھ کر گھر میں گھسے، خاتون نے شور مچایا،گھر سے باہر بھاگی، پڑوسیوں سے مدد مانگی، اسی اثنا میں ملزم فرار ہو گئے تا ہم واقعہ کو اب تک 24 گھنٹے سے زائد عرصہ ہو گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی حالانکہ پولیس کا رسپانس کسی بھی ایمرجنسی میں چند منٹ کا ہوتا ہے لیکن پولیس موقع پر لیٹ پہنچی اور جرائم پیشہ عناصر جائے وقوعہ سے بھاگ لگ گئے، گزشتہ روز کے واقعہ سے اس بات کا اندیشہ ظاہر ہوتا ہے کہ شاید پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے اسی وجہ سے جائے واردات پر فوری رسپانس نہیں کرتی.

ایس ایچ او موقع پر پہنچا توایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرد یا، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پہلے سی سی ٹی وی فوٹیج لاؤ پھر مقدمہ درج کریں گے،مدعی نے کوشش کر کے قریب لگے کیمرے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں گھر میں خاتون سے زیادتی کی نیت سے گھسنے والے ریپسٹ کے چہرے واضح ہیں، مدعی نے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو دے دی ہے، اب دیکھتے ہیں کہ پولیس کب مقدمہ درج کرتی ہے. واقعہ کا فوری مقدمہ درج ہونا چاہئے تھا لیکن پولیس نے فوری مقدمہ درج نہین کیا بلکہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا

موٹروے ریپ کیس کے بعد خواتین اب گھر میں بھی محفوظ نہیں، لاہور ہربنس پورہ میں جنسی درندے ریپ کرنے گھر گھس آئے

پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

واقعہ میں ملزمان نے جب خاتون سے زیادتی کی کوشش کی تو خاتون نے مزاحمت کی جس سے خاتون زخمی بھی ہوئی، اسکے سر پر بھی چوٹ آئی اسکی چوڑیاں ٹوٹ گئی، ہاتھ کی کلائی زخمی ہوئی گھر میں سامان بھی بکھر گیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،

اب ملزمان کی تصویریں واضح طور پر سامنے آ چکی ہے، ہو سکتا ہے کہ ملزمان نے پہلے بھی واردات کی ہو اور کسی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہو، اب ان کو کب گرفتار کیا جائے گا اور واقعہ کا مقدمہ کب درج ہو گا ؟ پولیس سب اچھا کی رپورٹ دینے کے بجائے ملزمان کو گرفتار کرے تا کہ شہری محفوظ رہ سکیں

پنجاب میں حالیہ چند دنوں میں ریپ کیسز بڑی تیزی سے بڑھ چکے ہیں.اب خواتین گھر میں‌ بھی محفوظ ‌نہیں ہیں. ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشا ن ہے .

15کوکال کے باوجود ، لاہور میں ریپ کی کوشش کیے جانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی پولیس وقوعہ پر نہ پہنچی

Shares: