شراب کی دکانیں کھلنے پر خریداروں کی ایک کلومیٹر لمبی لائںیں

شراب کی دکانیں کھلنے پر خریداروں کی ایک کلومیٹر لمبی لائںیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن تھری شروع ہو چکا ہے، مودی سرکار نے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے تا ہم شراب کی دکانیں کچھ علاقوں میں کھولنے کی اجازت دی

شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت ملنے پر شراب پینے والوں کے لئے عید کا سا سماں تھا، بھارت کی کئی ریاستوں میں شراب کی دکانیں کھول دی گئی ہیں، دکانوں پر سماجی فاصلے کے قانون پر عمل لازم ہے ، شراب کی دکانیں کھلتے ہی دکانوں پر لائن لگ گئی ،کئی دکانوں‌ پر تو ایک ایک کلو میٹر لمبی لائن گاہکوں کی تھی

بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب کی دکانیں بند تھیں اور تقریباً ڈیڑھ ماہ سے لوگ شراب کو ترس رہے تھے جو سٹاک گھر پر تھا وہ ختم ہو چکا تھا اسلئے دکانوں پر لمبی لائنیں لگیں، جب دکانیں کھلیں تو لوگ کئی مقامات پر دکانوں کی پوجا کرتے نظر آئے تو کہیں شہریوں نے ناریل پھوڑے اور پھر دکانداروں نے شراب بیچنے کا آغاز کیا، کئی مقامات پر دکانیں کھلنے پر تالیاں بجائی گئیں اور پھول بھی برسائے گئے

بھارت میں تقریبا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کا خزانہ خالی ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ میں وزارت داخلہ کی جانب سے کچھ شرائط کے ساتھ کئی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا سب سے اہم ہے شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت ملنا۔ حکومت بھی جانتی ہے کہ زیادہ تر ریاستوں میں کل خزانہ کا 15 سے 30 فیصد حصہ شراب سے آتا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ہاسن ضلع میں شراب بیچنے والوں نے دکان کھولنے سے پہلے باضابطہ پوجا کی۔ کرناٹک میں کنٹونمنٹ زون کو چھوڑ کر پوری ریاست میں شراب فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ریاست کے ایکسائز وزیر ایچ ناگیش کا کہنا ہے کہ صرف میسور سیلس انٹرنیشنل لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) اور ایم آر پی دکانوں کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک شراب کی دکان کھولنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں بھی شراب کی دکانوں کے باہر صبح سویرے سے لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ جیسے ہی 10 بجے شراب کی دکان کھلی، لوگوں نے زور زور سے تالیاں بجانی شروع کر دیں۔

دہلی میں بھی شراب کی دکان کھلنے کے بعد یہی صورتحال دیکھنے کو ملی دہلی کے کئی علاقوں میں شراب فروخت کرنے کو منظوری دے دی گئی جس کی وجہ سے دکانیں کھلنے کے پہلے ہی دن لوگوں نے لمبی لمبی قطاریں لگا دیں۔ سماجی فاصلہ کی دھجیاں اڑائی گئیں جس پر پولیس ایکشن میں آئی اور شراب خریدنے والوں پر لاٹھی چارج کیا اور گرفتاریاں بھی کیں،پولیس نے کئی دکانوں‌کو سماجی فاصلے کے قانون پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں سیل بھی کر دیا ہے

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

دہلی کے کشمیری گیٹ کے علاقہ میں شراب کی دکان کے باہر زبردست رش جمع ہوا، جس کو ہٹانے کے لیے پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بعد ازاں پولس نے دکان کو بند کر دیا اس طرح کے واقعات کے بعد پولس کے جوان شراب کی دکانوں کے باہر تعینات کر دیئے گئے ہیں اور دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

Comments are closed.