شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کیس، کس نے مانگی عدالت سے مہلت؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کو بھجوائے گئے انکم ٹیکس نوٹس کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس عابد شیخ نے چوہدری شوگرملز کو بھجوائے گئے نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے کہا کہ کمشنر کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی فرم کا آڈٹ کرواسکتا ہے, وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پہلے بھی ہماری ملز کوعتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے,ان کے نوٹسز جو پہلے موصول ہوئے اور اب والوں میں کوئی فرق نہیں فقط رقم کے اعداد تبدیل ہے,
سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی تو آڈٹ ہونا ہے, آڈٹ کروانے کے لیے نوٹس بھیجے ہیں, آڈٹ سے قبل یہ درخواست ناقابل سماعت ہے, عدالت نے کہا کہ ابھی تو آڈٹ ہونا ہے جب آڈٹ ہوجائے گا پھر اعتراضات لگا سکتے ہیں,
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مزید دلائل طلب کرلیے ،عدالت نے درخواست گزار وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی
جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا
جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
درخواست میں وفاقی حکومت، ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میںموقف اپنایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے درخواست گزار ملز کو 24 ملین کے انکم ٹیکس کی ریکوری کا نوٹس بھیجا، ایف بی آر کی ٹیکس ریکوری نوٹس خلاف قانون بھیجا گیا ہے،انکم ٹیکس ریکوری نوٹس میں اصل رقم سے زائد شامل کی گئی ہے،ایف بی آر حکام کی جانب سے درخواست گزار شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا خدشہ ہے،عدالت ایف بی آر کو درخواست گزار ملز کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دے، عدالت جاری کئے گئے انکم ٹیکس ریکوری نوٹس کو کالعدم قرار دے،








