شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل میں گرفتار ملزم پر نیب کے الزامات اور کردار سامنے آگیا
نیب رپورٹ کے مطابق ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں مدد اور اعانت کی،ملزم نے منی لانڈرنگ میں نہ صرف مدد کی بلکہ سہولت کاری بھی کی ملزم علی احمد خان شہباز شریف کا بے نامی دار بھی ہے، ملزم 2010 سے 2018 تک ڈی جی پی آر اور وزیراعلیٰ ہاوس میں ملازم رہا شہباز شریف نے ملزم کی بھرتی کے لیے رولز میں نرمی کی دوران ملازمت ملزم نے 2 بے نامی کمپنیز کی تشکیل میں مدد اور سہولت کاری کی دو کمپنیز کے ذریعے 1884ملین سے زائدکی منی لانڈرنگ کی گئی ملزم نے کمپنیز میں سرمایہ کاری کےلیےبیرون ملک سے ترسیلات وصول کیں،ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق 2016میں ملزم کے اثاثوں کی مالیت 1.372 ملین تھی، بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات سے ملزم کے اثاثوں کی مالیت 43.726ملین تک پہنچ گئی ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے،یکم دسمبر کو احتساب عدالت میں دوبارہ پیشی ہو گی،
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد ملک کو نیب نے چند روز قبل گرفترا کیا تھا، قومی احتساب بیورو نے ٹی ٹی سکینڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا علی احمد شہباز شریف ٹی ٹی سیکنڈل کیس میں اہم ملزم ہے، ملزم نیب کودو سال سے مطلوب تھا ، راہداری ریمانڈ کے بعد ملزم کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر نیب میں دیگر کیس بھی چل رہے ہیں، شہباز شریف کو نیب متعدد بار گرفتار کر چکی ہے تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں رہا کر دیا تھا، شہباز شریف اس وقت ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان پر کیسز چل رہے ہیں اور نیب، ایف آئی اے، عدالت میں طلبی پر مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں تا ہم گرفتاری کے خوف کی وجہ سے وہ مسلسل ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں،
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف
متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر
چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم
رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار
ایک طرف شہباز شریف سے مدد دوسری جانب شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ